توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سرگرمیاں

ماج و معاشرہ میں اصلاح اور تعلیمی بیداری کا مشن چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، جس کے بغیر نہ اچھے سماج کا وجود ممکن ہے اور نہ ہی جہالت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ تعلیم ہی وہ چیز ہے جس کے ذریعہ سے قوم و ملت کی ترقی و تعمیر کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ۔ اسی مقصد کے پیش نظر توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام گذشتہ شب ایک روزہ عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہوا ، کانفرنس بعد نماز عصر سے سہ پہر رات جاری رہی ہی۔ حیدرآباد ، ممبئی ،اندور ،گجرات، اڑیسہ ،آسام ،یوپی،دربھنگہ ،دمام سعودیہ عرب سے مایہ ناز علمائے کرام کے پر مغز و معنی خیز خطابات  ہوئے

May 9, 2023 - 15:08
May 11, 2023 - 18:43
 0  18
توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سرگرمیاں

توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سرگرمیاں

محمد شاہنواز ندوی"                                                                    

 

 عبد المتین سلفی انٹر نیشنل اسکول میں دوسرا سالانہ پروگرام کا شاندار انعقاد

 توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام بیلوا میں قائم عبد المتین سلفی انٹر نیشنل اسکول کا دوسرا سالانہ پروگرام تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی اقلیتی فلاح و بہبود کے آفیسر راگھ وندر کمار دیپک شریک ہوئے ،اس موقع پر اسکول کے طلبہ کی جانب سے پیش کئے گئے ڈرامے ، اسپیچ اور ایکشن وغیر سے متاثر ہو کر اقلیتی فلاح و بہبود آفیسر نے کہا کہ طلبہ کا کلچرل پروگرام دیکھ کر بہت زیادہ متاثر ہوا ، بچوں نے بلا کسی ہچکچاہٹ اور تردد کے پورے اعتماد و ہمت کے ساتھ انگریزی عربک اور ہندی میں جو کچھ بھی پیش کیا وہ بہت ہی لائق ستائش اور قابل مبارکباد ہے ۔ وہیں انہوں نے توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیرمین کی تعلیمی  میدان میں نمایاں خدمات  اور گراں قدر کارکردگی کا سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ میں پٹنہ کے اقلیی فلاح و بہود کی آفس میں توحید ٹرسٹ کی تعلیمی و رفاہی خدمات  کے بارے میں  بارہاں تذکرہ کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ  کچھ دنوں قبل توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے تمام ادارے اور اسکولس کی زیارت کرنے کا اتفاق ہوا تھا ، آج کے پروگرام سے مجھے بخوبی اندازہ ہوگیا کہ ان اداروں میں زیر تعلیم تمام طلبہ اور طالبات کا مستقبل اور روشن ضرور ہوگا ۔ ثمر احمد کی تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز ہوا ، طلبہ نے مختلف زبانوں میں ڈرامہ ، ترانہ ، ایکشن اور تقاریر و نغمے پیش کیے ۔ خاص طور سے ملک کے فائدے میں جاری مہم کو پیش نظر   رکھتے ہوئے شراب بندی ، بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو، سوچھ  بھارت ابھیان جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ ٹرسٹ کے چیرمین عبد المتین نے اسکول کے عزائم و مقاصد کو تفصیل سے پیش کیا ۔ اور اس کو مزید ترقی کی راہ پر پیش رفت کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وہیں اسکول کے ڈائریٹرا اور پرنسپل نے  سالانہ تعلیمی رپورٹ اور نظام تعلیم کی بہتری سے طلبہ میں لیاقت و قابلیت کے اضافہ پر روشنی ڈالی۔جامعہ عائشہ اسلامیہ کے پرنسپل نے بچوں کی تعلیمی ترقی کا سراہنا کرتے ہوئے ادارے کے تمام اسکول کے تمام اساتذہ کا شکریہ کیا اور گارجنوں کو بچہ کی طرف زیادہ توجہ دینے کی پر زور اپیل کی۔ اس موقع پر شیخ محمد عطاء الرحمن مدنی، ماسٹر عبد الرشید ، رہبر اسلام ، یوسف علی، مظہر مدنی،عبید الرحمن بخاری سمیت گارجنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سالانہ میگزین "ندائے عائشہ "کی رسم اجراء میں متعدد مایہ ناز علماء کرام شامل 

شعبہ صحافت جامعہ عائشہ الاسلامیہ کی جانب سے سالانہ میگزین "ندائے عائشہ " 2018 کی تقریب رسم اجراء نہایت ہی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد ہوئی . جس میں ملک کے مایہ ناز علماء کرام شریک ہوئے. واضح رہے کہ یہ میگزین تقریباً 110 صفحات پر مشتمل ہے جس میں پانچ زبان یعنی اردو, عربی, ہندی, بنگلہ اور انگریزی میں مضامین شائع کئے گئے ہیں. تمام مضامین بے حد عمدہ اور اصلاحی ہیں.اس موقع پر عبد الوہاب بن محمود المدنی نے میگزین کی اشاعت پر طالبات جامعہ عائشہ کو مبارکباد پیش کی. انہوں نے مزید کہا کہ صحافت کے میدان میں خواتین کا آگے بڑھنا بے حد ضروری ہے.  اس سلسلہ میں کئی صحافیہ خواتین کی مثالیں پیش کی, اور کہا کہ دعوت دین کا یہ خاموش اور موثر طریقہ کار ہے. وہیں عبید الرحمن عالیاوی نے میگزین کی عمدگی اور مضامین کے تنوع کو لیکر اپنی خوشی کا اظہار کیا, وہیں تنویر ذکی مدنی نے کہا کہ کسی ادارہ سے میگزین کی اشاعت کتنی اہم ہے اس کا اندازہ جامعہ عائشہ کے میگزین سے لگایا جا سکتا ہے. اس ادارہ کو قایم ہویے کئی سال ہوگیے لیکن آج اس مقام تک پہونچ گیا ہے کہ یہاں سے میگزین کی اشاعت ہونے لگی ہے. جامعہ عائشہ الاسلامیہ کے پرنسپل مزمل الحق مدنی نے تمام مشرفین و مضمون نگار کا شکریہ ادا کیا,خاص طور پر محمد شاہنواز ندوی, عرفان مدنی, عبد الرقیب مدنی عبد الرحمن مدنی کا نام لیکر شکریہ ادا کیا. معلوم ہو کہ جامعہ کی طالبات سے میگزین کی اشاعت کو لیکر بے حد متفکر تھے جس کا اندازہ اس وقت لگا جب وہ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہویے رو پڑے. اسٹیج پر موجود مہمانان نے بھی اپنا تاثر پیش کیا.توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیرمین مطیع الرحمن نے جامعہ عائشہ الاسلامیہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی. انہوں نے اپنے والد محترم عبد المتین سلفی کی کد و کاوش کو سراہتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی. اس موقع پر مطیع الرحمن عبد الحکیم مدنی, طہ مدنی, عبد الوہاب بن محمود المدنی, حسین مدنی, مطیع الرحمن شیث مدنی, عبید الرحمن عالیاوی, تنویر ذکی مدنی, شاہنواز ندوی, عرفان مدنی, عبد الرقیب مدنی سمیت درجنوں اہم شخصیات موجود تھیں.

توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ میں ایک روزہ عظیم الشان کانفرنس کا تزک و احتشام سے انعقاد:

سماج و معاشرہ میں اصلاح اور تعلیمی بیداری کا مشن چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، جس کے بغیر نہ اچھے سماج کا وجود ممکن ہے اور نہ ہی جہالت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ تعلیم ہی وہ چیز ہے جس کے ذریعہ سے قوم و ملت کی ترقی و تعمیر کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ۔ اسی مقصد کے پیش نظر توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام گذشتہ شب ایک روزہ عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہوا ، کانفرنس بعد نماز عصر سے سہ پہر رات جاری رہی ہی۔ حیدرآباد ، ممبئی ،اندور ،گجرات، اڑیسہ ،آسام ،یوپی،دربھنگہ ،دمام سعودیہ عرب سے مایہ ناز علمائے کرام کے پر مغز و معنی خیز خطابات  ہوئے  ، جن کو سماعت کر نے کے لئے کافی دور دراز سے لوگ کانفرنس میں شریک ہوئے ۔ محمد اشفاق سلفی نے شراب کی حرمت اور اس کے جملہ نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شراب تمام برائیوں کی جڑ اور کنجی ہے۔ ایک انسان شراب پی کر ہر طرح کے کبیرہ ،صغیرہ گناہ اور شرکیہ اعمال میں مبتلا ہو سکتا ہے ، اس کے نزدیک ماں ، بہن ، بیٹی میں کوئی تمیز نہیں ہوتی۔ جسمانی طور پر کیا کیا ن‍قصانات ہیں ان پر بھی بات کی۔ وہیں عبد الحمید مدنی اندوری نے سماجی برائیوں سے کیسے اجتناب کیا جائے ، سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حیات صحابہ کی مثال پیش کرتے ہوئے نہایت ہی پر مغز تقریر کی۔ وہیں ثنا ء اللہ مدنی ممبئی نے (جہیز پرتھا ،بال وواہ )جہیز کی لعنت اور کم سنی میں شادی پر اہم خطاب کیا ۔ شادی میں جہیز کی مانگ سے پیدا ہونے والی جملہ برائیوں سے پردہ اٹھایا ۔ عبد الوھاب بن محمود سامرودی نے اصلاح معاشرہ و تعلیمی بیداری میں علماء اہل حدیث بہار کے کردار تاریخ کے آئنے میں خطاب کیا۔ طہ مدنی نے (سوچھ بھارت ابھیان ) اسلام میں صفائی و پاکیزگی اور مومن کی پہچان پر اپنی بات پیش کی۔ مولانا حسین مدنی حیدرآبادی نے (بیٹی پڑھا و بیٹی بچاو ) اسلام میں تعلیم نسواں کی اہمیت پر شاندار خطاب کیا،سعودیہ عرب کے دمام سے تشریف فرما بنگلہ زبان کے بے حد مقبول خطیب مولانا مطیع الرحمن مدنی نے بے حد اچھی تقریر پیش کی۔ جن کی تقریر سماعت کر نےکے لئے ریاست بنگال سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔مطیع الرحمن محمد شیث محمد  مدنی، منور حیسن آسامی ، سمیت سیاسی رہنما اختر الایمان اور سید محمود اشرف نے بھی تعلیم کی اہمیت پر عمدہ باتیں کیں ۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ،توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیر مین نے مطیع الرحمن عبد المتین نے تمام مہانان،رضا کاران  اور سامعین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔  صدارت کی ذمہ داری شیخ محمد عطا ء الرحمن مدنی نے ادا کی جبکہ نظامت کے فرائض محترم تنویر ذکی مدنی اور عبد الرقیب بخاری نے ادا کیا۔ جامعہ عا‏‏ئشہ الاسلامیہ کے پرنسپل مزمل الحق مدنی کی دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔

   

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow