توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سرگرمیاں

   دسمبر 2015کے اخیر میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ  سے فضیلۃ   الدکتور حسین الجابری،فضیلۃ الدکتور حامد الحجیلی اور فضیلۃ الدکتور عبد الکریم الرحیلی،  جامعہ امام بخاری تشریف لائے۔     موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے معزز مہمان مشائخ سے طلبہ کو مستفید کرنے   کے لیے درس کا اہتمام کیا گیا ۔درس کے لیے دو اہم کتابوں کا انتخاب کیا ہے ۔ایک "الدروس المھمۃ لعامۃ الامۃ " جو سعودی عرب کے سابق مفتی علامہ ابن باز رحمہ اللہ کی تصنیف ہے اور دوسری کتاب " الابداع  فی کمال  الشرع وخطر الابتداع فیہ"تھی جو علامہ ابن عثیمین رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔

May 10, 2023 - 16:47
May 11, 2023 - 18:39
 0  26
توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سرگرمیاں

 

توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سرگرمیاں

                               " محمد عرفان ثناء اللہ مدنی   

 

جامعہ عائشہ اسلامیہ میں سیرت کے موضوع پر طالبات کے مابین کوئز مقابلہ:

     ندوۃ الطالبات جامعہ عائشہ  اسلامیہ کے زیر اہتمام 6/دسمبر 2015ء کو طالبات کے درمیان  ایک علمی و ثقافتی پروگرام  کوئز مقابلہ منعقد ہوا جس کا موضوع "سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم "تھا ۔طالبات  نے اس مقابلے میں بڑھ چڑھ  کر حصہ لیا اور پروگرام  کوکامیاب بنایا۔ پروگرام اور اس کے نتائج کی تفصیل حسب ذیل ہے:

مرحلہ کلیہ : الرحیق المختوم، مدنی دور

فاتح (گروپ۔ب)

مفتوح(گروپ۔الف)

مرحلہ ثانویہ: الرحیق المختوم، مکی دور

فاتح (گروپ۔الف)

مفتوح(گروپ۔ب)

مرحلہ متوسطہ: رسول عربی

فاتح (گروپ ۔الف)

مفتوح(گروپ ۔ب)

جامعۃالامام البخاری  میں مشائخ کی آمد اور اہم کتابوں  کا درس:

   دسمبر 2015کے اخیر میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ  سے فضیلۃ   الدکتور حسین الجابری،فضیلۃ الدکتور حامد الحجیلی اور فضیلۃ الدکتور عبد الکریم الرحیلی،  جامعہ امام بخاری تشریف لائے۔

    موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے معزز مہمان مشائخ سے طلبہ کو مستفید کرنے   کے لیے درس کا اہتمام کیا گیا ۔درس کے لیے دو اہم کتابوں کا انتخاب کیا ہے ۔ایک "الدروس المھمۃ لعامۃ الامۃ " جو سعودی عرب کے سابق مفتی علامہ ابن باز رحمہ اللہ کی تصنیف ہے اور دوسری کتاب " الابداع  فی کمال  الشرع وخطر الابتداع فیہ"تھی جو علامہ ابن عثیمین رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔

   مشائخ کرام نےنماز فجر  کے بعد باری باری  ان کتابوں کا درس دیا۔ان کے مضامین کی تشریح وتفصیل پیش فرمائی اور اپنی توجیہات سے نوازا۔ان دروس میں کلیہ اور ثانویہ کے طلبہ شریک ہوئےاور مشائخ کے دروس سےاستفادہ  کیا۔ تکمیل دروس کے بعد طلبہ  کا امتحان بھی لیا گیا  اور پوزیشن حاصل  کرنے والے طلبہ قیمتی  انعامات  سے نوازے گئے  جن کے نام  اس طرح ہیں:

1۔ محمد  یونس محمد ابراہیم ۔ کلیہ ثانیہ

2۔ توحید عالم۔کلیہ ثانیہ

3۔ نسیم اختر ابو القاسم۔ کلیہ اولی

(صفحہ 27یا بقیہ)اللہ کے حقوق ،بندوں کے حقوق،معاشرت اورسماج کے حقوق اوردیگرتمام حقوق کے بارے میں تفصیلات سوائے پیغمبراسلام کے کہیں نہیں مل سکتی ہیں،بلکہ حقوق العبادکے بارے میں تو محمدمصطفی ﷺ کے علاوہ دیگرتمام بانیان مذاہب کی سیرتیں خالی ہیں،بودھ نے تو اپنے تمام اہل وعیال اورخاندان کو چھوڑکر جنگل کاراستہ لے لیا،اپنی پیاری بیوی،اکلوتے بیٹے سے تعلق تک نہ رکھا،مگراللہ کے رسول سرکاردوعالم ﷺ کی سیرت میں ز ندگی کے تمام مسائل کاحل موجودہے جس کی ضرورت قیامت تک آنے والی انسانیت کورہے گی۔

نبی کریم ﷺ کی بعثت پوری دنیاکے لیے ہوئی،ہرفرد،قوم،جنات،انسان،چرندوپرندبلکہ تمام مخلوقات کے لیے آپ رحمت بن کر آئے۔مظلوموں،مجبوروں اورستائے ہوئے لوگوں کوآپ نے انصاف دیا،بے زبا ن جانوروں کے بارے میں یہاں تک حکم دیاکہ جب ذبح کروتوپہلے چھری کوتیزکرلو۔اگر ہمارے اندر ،ادراک ،احساس،عقل وشعور ہے تو یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ محمدمصطفی ﷺ کااس دنیامیں تشریف لاناقوم وملت کے لیے احسان عظیم ہے ،ورنہ سسکتی ہوئی انسایت دم توڑدیتی،مگر افسوس!ابھی تک کچھ لوگ ضد،عناد اور ہٹ دھرمی میں حقائق سے نظریں چرارہے ہیں اور سب کچھ جان کر بھی انجان بنے بیٹھے ہیں۔

   

 

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow