شراب بندی کی حمایت میں انسانی زنجیر کی تشکیل

توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت قائم جامعۃ الامام بخاری ، جامعہ عائشہ اسلامیہ اور مدرسہ عثمان لتحفیظ القرآن میں ششماہی امتحان کی تکمیل کے بعد تقریبا تین ہفتے کی طویل رخصت دی گئی تھی، جو کہ ۲۰ جنوری تک جاری رہی، وقت متعینہ کے پورے ہوتے ہی ۲۰ جنوری؍بروز جمعہ کی صبح ہی سے طلبہ و طالبات کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا

May 10, 2023 - 13:53
May 11, 2023 - 18:40
 0  30
شراب بندی کی حمایت میں انسانی زنجیر کی تشکیل

 

شراب بندی کی حمایت میں انسانی زنجیر کی تشکیل

                            " محمد شاہنوازندوی  

 

 وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب سے ریاست بہارمیں مکمل طورسے شراب بندی قانون کی حمایت میں جہاں پورے بہار کے سرکاری اور غیر سرکاری اسکول کے طلبہ اور اساتذہ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑکر مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئے وہیں توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ ،کشن گنج کے تحت قائم جامعۃ الامام بخاری،جامعہ عائشہ اسلامیہ،توحید انسٹی ٹیوٹ آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی(ITI)، کے تمام اساتذہ اور بچے اور بچیوں نے حلیم چوک ،کھگڑاسے ہوتے ہوئے نیشنل ہائی وے میں تقریبا تین کیلو میٹر کی دوری تک ایک لمبی قطار میں کھڑے ہوکے ہاتھ سے ہاتھ پکڑکر شراب بندی کی حمایت میں ریلی نکالی۔تقریبا دو ہزار سے زائد طلبہ اور طالبات کے ذریعہ شراب بندی کی حمایت میں نکالی گئی ریلی بے حد دیدہ زیب اور پرکشش تھی۔سبھوں نے اپنے ہاتھوں میں شراب کے نقصانات کو تختیوں اور بینروں میں لکھ کر مظاہرہ کیا ،اور مکمل یکجہتی کے ساتھ عوام کو شراب کے مضر اثرات سے باخبر کراتے ہوئے اس پر لگام لگانے کی پر زور حمایت کی۔ اس دوران کشن گنج کے ایس ڈی ایم ،شفیق احمد ،اقلیتی فلاح کے آفیسر مسٹر بیدناٹھ سر اور کئی سرکاری افسران وسیاسی لیڈران نے پورے کشن گنج میں پھیلی انسانی زنجیر کا معاینہ کیا،آج کے اس سنہرے موقع پر شراب بندی کی حمایت کرتے ہوئے ٹرسٹ کے چیرمین ،مطیع الرحمن نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے، اسلام نے آج سے ساڑھے چودہ سو سال قبل اس کی حرمت کا اعلان کیا تھا،جولوگ اس مہلک اورمضر منشیات سے پرہیز کرتے رہے وہ اپنے دین اور دنیا دونوں کو بہتر بناتے رہے،لیکن آج اس پر فتن دور میں شراب کے نشہ میں دھت انسانوں کی وجہ سے جو خرابی اور بگاڑ دیکھنے کو مل رہی ہے ،اس سے صرف ایک گھر یا قبیلہ کا نقصان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کا نقصان اور تباہی ہورہی ہے،چیر مین صاحب نے وزیر اعلی بہار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ وزیر اعلی کی اس شاندار کوشش پر انہیں مبارباد دیتے ہیں،ساتھ ہی شراب بندی قانون کی تائید کرتے ہیں کہ شراب بندی سماج و معاشرہ کی ترقی کے لیے بہت ہی سنہرہ قدم ہے ، مطیع الرحمن نے شراب بندی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بہار شراب سے پاک ریاست بن چکی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہندستا ن کے تمام ریاستوں کے وزراء اس جانب توجہ دیکر پورے ہندستان کو شراب سے پاک ملک بنانے میں حمایت کریں گے۔تاکہ ہمارا ملک دنیا کے تمام ممالک کے سامنے فلاح و بہبودی کی شاندار مثال اور نمونہ بن سکے۔ انسانی زنجیر کا یہ سلسلہ صبح کے گیارہ بچے سے لیکر دوپہر ڈھائی بجے تک جاری رہا۔انسانی زنجیر کو کامیاب کرنے کے لئے ٹرسٹ کے تمام اساتذہ، کارکن اور طلبہ نے بڑی مستعدی اور بیدار مغزی کا ثبوت دیا۔

ششماہی امتحان کے بعد تعلیم و تعلم کا سلسلہ جاری:

توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت قائم جامعۃ الامام بخاری ، جامعہ عائشہ اسلامیہ اور مدرسہ عثمان لتحفیظ القرآن میں ششماہی امتحان کی تکمیل کے بعد تقریبا تین ہفتے کی طویل رخصت دی گئی تھی، جو کہ ۲۰ جنوری تک جاری رہی، وقت متعینہ کے پورے ہوتے ہی ۲۰ جنوری؍بروز جمعہ کی صبح ہی سے طلبہ و طالبات کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ، اور دیکھتے دیکھتے شام ہونے تک تقریبا ۹۰ فیصد طلبہ کی ایک بڑی تعداد ادارے میں حاضر ہو گئی۔ انہوں نے جہاں ۲۱ جنوری کو انسانی زنجیر کی ریلی نکال کر شراب بندی کی مکمل طور سے تائید کی وہیں اس کے دوسرے ہی روز سے حسب معمول حصول تعلیم میں منہمک ہوگئے۔ ادارہ میں رخصت ہونے کے سبب جو پزمردگی چھائی ہوئی تھی وہ بچوں کی آمد اور تعلیم میں حد درجہ مصروفیت کی وجہ سے فرحت وخوشی میں بدل گئی۔ صبح تڑکے نماز فجر کی خاطر سرد موسم میں گرم کپڑے پہن کر نکلنے کا منظر ہی خوشنماں ہے، پھر یونیفارم زیب تن کرکے ورزش کی لائنوں میں تمام لڑکوں کا کھڑا ہونا تعلیمی ماحول  کے حسن کو  دو بالا کر رہا ہے۔ ساتھی ہی نماز مغرب سے قبل روزانہ صبح و شام کی دعاؤں کا اہتمام کرتے وقت ایک ایسی آواز آنے لگی ہے جس سے پتہ یہ چل رہا ہے کہ چمنستان علم و ادب کی ہر شاخ پہ بل بلوں کی چہچہاٹ کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔بہر حال اس طرح سے ششماہی امتحان کے بعد وہ تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں جو چھٹی سے قبل موجود تھیں۔ 

یوم جمہوریہ کی مناسبت پر ثقافتی پروگرام کا انقعاد:

۲۶؍ جنورری کی مناسبت سے جہاں پورے کشن گنج میں یوم جمہوریہ کی ۶۸ ویں سالگرہ منائی گئی وہیں توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت قائم تمام اداروں میں بھی قومی ترنگا لہرا کر جشن یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی گئی یوم جمہوریہ کی یاد گار مناتے ہوئے جامعہ عائشہ اسلامیہ کی طالبات نے مختلف قسم کی ثقافتی جھلکیاں پیش کیں۔ جس کا سراہنہ کرتے ہوئے وزیر برائے آبکاری عبد الجلیل مستان نے کہا جس طرح کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمی مجھے یہاں آج دیکھنے کو ملی وہ بہت ہی لائق داد وتحسین ہیں۔ساتھ ہی توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بانی عبد المتین سلفی صاحب کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ، سب سے پہلے میں عبد متین سلفی صاحب کو دعائیں دینا چاہتا ہوں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے،مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ مطیع الرحمان ان کی کوشش و کاوش کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی تازہ ترین مثال آج یہاں دیکھنے کو ملی ہے۔ عبد المتین صاحب نے قوم و ملت کے لئے جو کچھ کیا ہے، وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔

ان کے بارے میں دوسرے الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ایسا مشن چھوڑ گئے ہیں جو ہر انسان کی زندگی کے لئے ضروری ہے.عورتوں کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہی تعلیم آپ کی عزت و وقار میں چار چاند لگائے گی ۔واضح رہے کہ جامعہ عائشہ اسلامیہ کے ثقافتی پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور(بقیہ صفحہ48پر)

 مدعو وزیر برائے آبکار عبد الجلیل مستان اور ایس ڈی و شفیق احمد تھے۔جامعہ عائشہ کی طالبات نے خواتین پر ہونے والے ظلم اور اس میں سیاسی لیڈران کی عدم توجہی پر شاندار مظاہرہ کیا۔جو بے حد پر کشش لائق عبرت تھا۔ طالبہ انجم کی یوم جمہوریہ کی مناسبت سے پرمغز تقریر کے ساتھ ساتھ کئی طالبات کی جانب سے ثقافتی جھلکیاں پیش کی گئیں۔مدرسہ عثمان لتحفیظ القرآن میں بھی جشن جمہوریہ ومناتے ہوئے پرچم کشائی کا عمل سامنے آیا۔ توحید آئی ٹی آئی میں جشن جمہوریہ کا شاندار جشن منایا گیا، اور شہیداشفاق اللہ خان اسٹیڈیم میں یوم جمہویہ کی تقریب میں حصہ لیتے ہوئے توحید آئی ٹی آئی کے طلبہ نے کیش لیس پر ایک شاندار جھانکی پیش کی،جھانکی پیش کرنے کے عمدگی کو دیکھتے ہوئے انہیں تیسری پوزیشن ملی ،جس کے اعزاز میں توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیر مین مطیع الرحمن ٹرافی سے نوازے گئے۔وہیں عبد المتین انٹر نیشنل اسکول میں یوم جمہوریہ کی یاد مناتے ہوئے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،یہاں بھی چھوٹے چھوٹے بچوں میں قومی ترنگے کے ریبن لگاکر جشن جمہوریہ مناتے دیکھے گئے، اس موقع پر انگریزی ، اروو ،بنگلہ اور عربی زبان میں تقاریر اور کئی قومی نغمے پیش کئے گئے۔، اس موقع پر اسکول کے بانی مطیع الرحمن چیر مین توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ نے پروگرام کے اخیر میں  ہندستان کے جمہوری آئن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہونا چاہئے کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہ رہے ہیں جہاں ہمیں ہر طرح کی آزادی ملی ہوئی ہے۔

 

   

 

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow