توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سرگرمیاں

اس موقع پر ٹرسٹ کے احاطہ  میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع کے تمام اعلی افسران نے شرکت کی! تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ۔ڈی ۔او  محمد شفیق عالم نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کے نظام کے لئے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی توحید ایجوكشنلر ٹرسٹ کی جانب برہی گٹسے ہدیہ کئے گئے جو انتہائی قابل ستائش کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو جب بھی اس طرح کے تعاون کی ضرورت  پڑتی ہے، تو توحيد ایجوكشنل  ٹرسٹ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔

May 10, 2023 - 16:53
May 11, 2023 - 18:37
 0  31
توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سرگرمیاں

 

توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سرگرمیاں

                               "  محمد شاہنواز ندوی 

توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کا سیلاب راحت فنڈ میں 5 لاکھ کا عطیہ:

توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کشن گنج کی جانب سے بہار میں سیلاب راحت اور باز آباد کاری کے لیے وزیر اعلی راحت فنڈ میں پانخ لاکھ روپئے کی رقم دی گئی ہے۔ٹرسٹ کے چیر مین  مطیع الرحمن عبد المتین نے آج وزیر اعلی رہائش گاہ پہنچ کر وزیر اعلی راحت ‌فنڈ کے لیے پانچ لاکھ روپئے کا چیک پیش کیا ۔  حالانکہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے  کہ توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ نے سیلاب راحت فنڈ میں عطیہ دیا ہو۔ اس سے پہلے بھی سیمانچل کے سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے مطیع الرحمن عبد المتین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ گزشتہ سال بھی ٹرسٹ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے پانچ لاکھ روپئے کی رقم وزیر اعلی راحت فنڈ میں دی گئی تھی ۔ واضح رہےکہ سیمانچل میں آئے  تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ آغاز سے ہی لگا ہوا ہے۔ ٹرسٹ کے چیر مین مطیع الرحمن عبد المتین لگاتار سیلاب متاثرین کے درمیان راحتی اشیاء کے ساتھ خود پہنچ رہے ہیں ۔ سیلاب کی زد میں آئے لوگوں کو ٹرسٹ کی جانب سے نہ صرف کھانے پینے کی اشیاء دستیاب کرائی جارہی ہے بلکہ انہیں مفت صحت خدمات بھی فراہم  کرائی جارہی ہیں۔خوفناک سیلاب کے سبب بے گھر ہوئے کنبوں  کو طبی سہولت کے علاوہ کپڑے بچوں کے لیے دودھ کھانے پکانے کے لیے ضروری برتن جیسے کڑاہی،بالٹی، پلیٹ وغیرہ دی جارہی ہے۔

مطیع الرحمن عبد المتین خود اپنے ہاتھوں سے متاثرین کے درمیان تقسیم کررہے ہیں  ۔ اسی بیچ وزیر اعلی راحت فنڈ میں عطیہ دینے والوں  سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی اس سماجی پہل کی ستائش کی ہے۔  وزیر اعلی نے کہا کہ آفت کے وقت سبھی کو اپنی  حساسیت ظاہر کرنی چاہئے اور متاثرین کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر ہاتھ بٹانا چاہئے۔

ملک کی سلامتی کے لئے اپنی گردن کٹانے کے لئے تیار ہے:

سڑک حفاظت نظام کے لئے توحید ایجوكشنلت ٹرسٹ نے ضلع انتظامیہ کو ہدیہ کئے بر ی گٹسا
سڑک کی حفاظت کے نظام کو آسان بنانے کے لئے 'توحید ایجوكشنلی ٹرسٹ کی جانب سے ضلع انتظامیہ (کشن گنج) کو آج 20 بیری گسحی ہدیہ کئے گئے!

اس موقع پر ٹرسٹ کے احاطہ  میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع کے تمام اعلی افسران نے شرکت کی!
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ۔ڈی ۔او  محمد شفیق عالم نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کے نظام کے لئے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی توحید ایجوكشنلر ٹرسٹ کی جانب برہی گٹسے ہدیہ کئے گئے جو انتہائی قابل ستائش کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو جب بھی اس طرح کے تعاون کی ضرورت  پڑتی ہے، تو توحيد ایجوكشنل  ٹرسٹ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔
ایس۔ ڈی۔ او شفیق عالم نے کہا کہ آئے دن سڑک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں ، اگر ان برےی گٹسق سے کسی ایک شخص کی بھی جان بچ جاتی ہے تویہ بڑا کار خیر ہے۔خدا کےوہاں اس کا بہت زیادہ اجر و ثواب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا مطیع الرحمن مدنی کی نگرانی میں ٹرسٹ جہاں خدمت خلق کے ساتھ ساتھ انسانیت کے کاموں میں حصہ لیتا ہے وہیں تعلیم کے میدان میں بھی یہ زبردست کردار ادا کر رہا ہے!

ٹرسٹ کی طرف سے چلائے جا رہے بلوعا میں واقع اےایم ایس اسکول کا ذکر کرتے ہوئے ایس ڈی او نے کہا کہ، جہاں ایک طرف توحید ایجوكشنلں ٹرسٹ میں  دینی تعلیم دی جاتی ہے وہیں دوسری طرف اےایم ایس  اسکول میں دنیاوی تعلیم دے کر   نئی نسل کو آگے بڑھانے کا کام کر رہا ہے!اس موقع پر شفیق عالم نے ٹرسٹ کے چیئرمین سے یہاں ایک میڈیکل کالج کھولنے کا مطالبہ کیا  تاکہ کشن گنج ضلع کی شناخت ریاست میں نماياں  طور  ہو!

سڑک کی حفاظت کے نظام کو لے کر منعقد تقریب میں ہدیہ کئے گئے بیری گٹس  کے بارے میں توحید ایجوكشنلے ٹرسٹ کے چیئرمین نے کہا کہ" یہ ایک چھوٹا سا تحفہ  ہے۔ اگر انسانیت  اور ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی قربانی بھی دینی پڑے تو ہم ہمیشہ تیار ہیں۔بلکہ ملک کی سلامتی کے لئے ہمارا ایک ایک بچہ گردن کٹانے کے لئے تیار  ہے ۔واضح رہے کہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا   مہمان گرامی کو گلدستہ پیش کر عزت افزائی کی گئی ۔استقبالیہ شیخ مزمل الحق مدنی نے پیش کیاجبکہ  نظامت کے فرائض محمد شاہنواز ندوی نے ادا کیا ۔ پروگارم  میں موجود دیگراہم  مہمان گرامی  کے نام اس طرح ہیں - ستیہ نارائن منڈل (ضلع پنچایتی ریاست عہدیدار)، محفوظ  عالم (انسپکٹر، کشن گنج)، اوم پرکاش (بلاک ترقی عہدیدار)، رمن کمار سنگھ (انچل افسر، کشن گنج)، زاہد الرحمن  (سابق کانگریسی لیڈر)، عطا ء الرحمن مدنی، مزمل الحق مدنی، مفیض الدین مدنی ،مظہر  مدنی ، یوسف علی، نہال اختر، شاہنواز ندوی وغیرہ۔

 

   

 

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow