والدین کی وفات کے بعد

                والدین اور اولاد کے درمیان جو رشتہ ہے وہ فطری ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ رشتہ قائم کیا ہے اور اسی نے ان کے درمیان الفت ومحبت پیدا کی ہے۔سعادت مند اولاد زندگی بھر اپنے والدین کی خدمت کرتی ہے،ان کی اطاعت وفرماں برداری کرتی ہے،ان کی کڑوی باتوں کا بھی برا نہیں مانتی اور ان کی ضعیفی وبیماری میں ان کے لیے مضبوط سہارا بن کر کھڑی رہتی ہے۔اسلامی تعلیمات میں والدین اور اولاد کے حقوق وفرائض پر بڑی مفصل بحثیں ملتی ہیں۔ہماری دینی مجالس اور اجتماعات میں بھی خطباء اور مقررین ان باتوں پر زور دیتے ہیں اور معاشرے کو پرامن بنائے رکھنے کے لیے اس کو ضروری قرار دیتے ہیں۔

May 10, 2023 - 18:06
May 11, 2023 - 18:19
 0  37
والدین کی وفات کے بعد

"سیدناابو اسید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ قبیلۂ بنوساعدہ کا ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا:اے اللہ کے رسولﷺ!میرے والدین وفات پاچکے ہیں،کیا ان کی وفات کے بعد بھی حسن سلوک کی کوئی صورت ہے جو میں کر سکوں؟آپ ﷺ نے جواب میں ارشاد فرمایا:ہاں،چار چیزیں ہیں جن کے ذریعے تم ان کے ساتھ حسن سلوک کرسکتے ہو:(1)اللہ سے ان پر رحم فرمانے کی درخواست اور ان کے لیے دعائے مغفرت۔(2)وفات کے بعد ان کے ان وعدوں کی تکمیل جو انھوں نے اپنی زندگی میں کیے تھے۔(3)ان کے دوستوں کی تکریم واحترام۔(4)ان کے ان رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی جن سے تمھارا رشتہ صرف انھیں کی وجہ سے ہے۔آپ ﷺ کا جواب سن کر اس شخص نے عرض کیا:اے اللہ کے رسولﷺ!یہ تو حسن سلوک کی بہت سی صورتیں ہیں اور بہت عمدہ بھی۔آپ ﷺ نے فرمایا:حسن سلوک کی ان صورتوں پر عمل کرو ،ان کا ثواب تمھارے والدین کوملے گا"۔

                والدین اور اولاد کے درمیان جو رشتہ ہے وہ فطری ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ رشتہ قائم کیا ہے اور اسی نے ان کے درمیان الفت ومحبت پیدا کی ہے۔سعادت مند اولاد زندگی بھر اپنے والدین کی خدمت کرتی ہے،ان کی اطاعت وفرماں برداری کرتی ہے،ان کی کڑوی باتوں کا بھی برا نہیں مانتی اور ان کی ضعیفی وبیماری میں ان کے لیے مضبوط سہارا بن کر کھڑی رہتی ہے۔اسلامی تعلیمات میں والدین اور اولاد کے حقوق وفرائض پر بڑی مفصل بحثیں ملتی ہیں۔ہماری دینی مجالس اور اجتماعات میں بھی خطباء اور مقررین ان باتوں پر زور دیتے ہیں اور معاشرے کو پرامن بنائے رکھنے کے لیے اس کو ضروری قرار دیتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow