کیا لڑکی والے کی جانب سے ولیمہ درست ہے؟

واضح رہے کہ براتی پچاس/سو آدمی اعلان کر کے  آنے کی رسم بنانا غلط ہے اور یہ سراسر ظلم ہے، دلہا کے ساتھ دو آدمی کا جانا کافی ہے۔ اور عقد نکاح کے بعد انہیں رخصت کردینا  ضروری ہے انہیں کھلانا ضروری نہیں  ہے۔

May 10, 2023 - 12:24
May 11, 2023 - 18:07
 0  32
کیا لڑکی  والے کی جانب سے ولیمہ درست ہے؟

 

کیا لڑکی  والے کی جانب سے ولیمہ درست ہے؟

                             ترتیب: محمد اسماعیل خوش محمد مدنی                                                                                                    دار الافتاء:جامعۃ الامام البخاری    

 

 سوال یہ ہےکہ  لڑکوں کی شادی میں جس طرح ولیمہ  کی دعوت  دی جاتی ہے ٹھیک اسی طرح لڑکیوں کی شادی میں بھی لڑکی کے والد ولیمہ  کی طرح   دعوت دیتے  ہیں۔ تو کیا لڑکی کی شادی میں ولیمہ کی طرح دعوت دینا اور اس دعوت پر شرکت کرناشرعی نقطہ نظر سے جائز ہے یا نہیں ؟

 اسکا جواب بعون اللہ  درج ذیل ہے:

 ولیمہ  ہوتا ہے لڑکوں کی طرف سے جیسا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد الرحمن بن عوف سے فرمایا تھا : " بارک اللہ لک او لم ولو بشاۃ"(1)

وقال الشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ : "وھی مشروعۃ فی حق الزوج ، لان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لعبد الرحمن بن عوف (اولم) ولم یقل لا صھارہ: اولموا، ولان النعمۃ فی حق الزوج اکبر من النعمۃ فی حق الزوجۃ ، لانہ ھو الطالب الذی یطلب المراۃ، ویندر جدا ان المراۃ تطلب الرجل"(2) اور لڑکی والے کی  جانب سے جو کچھ کھانے کا انتظام کیا جانا ہے وہ نہ ولیمہ ہے اور نہ ہی اسے ولیمہ کا نام دیا جانا چاہئے۔ لڑکی والے اگراستطاعت رکھتے ہیں تو شادی  کی خوشی میں اپنے محلے کے لوگوں کو، اسی طرح دلہا کے ساتھ آنے والے  لوگوں  کو کھلانا چاہے تو کھلا سکتے ہیں لیکن کھلانا واجب اور ضروری نہیں ہے اگر لڑکی والے  لوگوں کو ولیمہ کی طرح دعوت  دیتے ہیں، اور اسراف سے کام لیتے  ہیں تو یہ ناجائز ہے، اور اس طرح کی دعوت میں شرکت کرنا بھی جائز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ براتی پچاس/سو آدمی اعلان کر کے  آنے کی رسم بنانا غلط ہے اور یہ سراسر ظلم ہے، دلہا کے ساتھ دو آدمی کا جانا کافی ہے۔ اور عقد نکاح کے بعد انہیں رخصت کردینا  ضروری ہے انہیں کھلانا ضروری نہیں  ہے۔

(راوہ البخاری، رقم الحدیث:5155 ومسلم: رقم الحدیث1427)

2۔"[ الشرح الممتع:12/32]

 

   

 

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow